fazal ur rehman

”یہ اسمبلی تو نہیں کوئی اور چیز ہے “مولانا بھی ایوان کے حالات دیکھ کر گھبرا گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمان قومی اسمبلی کے حالات دیکھ کر گھبرا گئے ،اسمبلی کو کوئی اور ہی چیز قرار دیدیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان رول آف ممبر پر دستخط کے بعد قومی اسمبلی سے باہر نکلے تو صحافی نے سوال کیا کہ کیا اسمبلی مدت پوری کرے گی ۔جواب میں مولانا نے کہا کہ اگر یہی عالم رہا تو ایسا نہیں لگتا کہ مدت پوری کرے ۔صحافی نے پوچھا کہ اسمبلی آ کر کیسا لگا تو جواب دیا کہ ’یہ اسمبلی تو نہیں لگتی کوئی اور ہی چیز ہے ‘۔

یہ بھی پڑھیں : رول آف ممبر پر دستخط کے دوران” حملہ “اچھالی گئی بوتل نواز شریف کے اوپر سے گزر گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں