ayaz vs doggar

قومی اسمبلی کے سپیکر،ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل،ایاز صادق کے مقابلے میں عامر ڈوگر امیدوار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے ووٹنگ کل ہو گی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکمران اتحاد کی جانب سے ایاز صادق کو سپیکر اور غلام مصطفی کو ڈپٹی سپیکر کیلئے امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے عامر ڈوگر اور جنید خان ان کے مد مقابل ہونگے ۔امیدواروں کی جانب سے سیکرٹری قومی اسمبلی کو کاغذات جمع کرا دیے گئے ہیں ۔وزیراعظم کا انتخاب چار مارچ کو ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں : جیل میں بند کپتان ایوان میں بھی موجود،کھلاڑیوں کے چہروں پر” خان “کے ماسک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں