pervez ilahi

”پلے نئیں دھیلا تے کردی میلہ میلہ “

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پہلی بار ہارے ہوئے لوگ اسمبلیوں میں حلف لے رہے ہیں ،مانگے تانگے کی حکومت زیادہ دیر تک نہیں چلے گی ،پی ڈی ایم ٹو جلد اپنے انجام کو پہنچ جائے گی ،پیسے پاس نہیں ہیں اور ائیر ایمبولنس چلانے کے دعوے کیے جا رہے ہیں ۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کے دوران پرویز الٰہی نے کہا کہ ہارے ہوئے لوگ کس منہ سے حلف اٹھا رہے ہیں ،چھوٹے لاڈلے نے پہلے بڑے لاڈلے کو فیل کیا اب پھر نہا دھو کر آ گئے ہیں ،پنجاب میںترقیاتی منصوبوں کا اعلان میرے منصوبوں کی نقل ہے ،پیسے ان کے پاس ہیں نہیں اور دعوے ائیر ایمبولنس چلانے کے کر رہے ہیں ،لوگ بھوکے مر رہے ہیں ،عوام نے عمران خان سے محبت کا حق ادا کردیا ،آئی ایم ایف معاہدہ کرتے وقت پی ٹی آئی کی تجاویز کو سامنے رکھے ،مستحکم معیشت اور ریاست کیلئے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے ،ہم سب کو سب سے پہلے پاکستان کا سوچنا چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں : گوادر میں پھر بارش ،شہرجھیل میں تبدیل3،دن سے بجلی غائب ،نظام زندگی مفلوج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں