شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپسی پر حادثہ، کم از کم 15افراد جاں بحق

شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپسی پر حادثہ، کم از کم 15افراد جاں بحق

نئی دہلی(فارن ڈیسک)مدھیہ پردیش میں شادی سے قبل کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپسی پر مسافر وین کے حادثے میں 5 خواتین سمیت کم سے کم 15 افرادجاں بحق اور ڈیڑھ درجن کے لگ بھگ زخمی ہوگئے ہیں، ہلاک شدگان آپس میں رشتہ داراور تعلق ایک ہی گائوں سے ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع منڈلا میں مسافر وین تیزرفتاری کی وجہ سے ڈرائیورسے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے بعد زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں کئی افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جس کی وجہ سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں