پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے چیف الیکشن کمشنر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کے پی اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں علی امین نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام شفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنانا ہے جس میں وہ مکمل طور پر ناکام رہا ،میں بطور وزیر اعلیٰ چیف الیکشن کمشنر سے ذمہ داری پوری کرنے میں ناکامی پر استعفا دینے کا مطالبہ کرتا ہوں ،انہیں اس عہدے پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : ”عمران خان کو رہا کریں اور اپنی اصلاح کریں “گنڈا پور کا اسمبلی میں پہلا کڑک دار خطاب