NA pakistan

قومی اسمبلی میں گندی گالیاں ،جوتا لہرایا جاتا رہا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں گندی گالیوں کی گونج ،جوتا بھی لہرایا جاتا رہا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی میں دوسرے روز بھی طوفان بدتمیزی جاری رہا ،گیلری میں بیٹھے لوگ گالیاں بکتے رہے جس پر تحریک انصاف کے اسد قیصر نے سپیکر سے مطالبہ کیا کہ ان کیخلاف مقدمہ درج کرایا جائے ،سپیکر نے انکوائری کی یقین دہانی کرائی ۔شیر افضل مروت نے جوتا لہرایا تو سپیکر نے ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ سخت نامناسب رویہ ہے مجھے سخت ایکشن لینے پر مجبور نہ کریں ۔

یہ بھی پڑھیں : محمود اچکزئی کی قومی اسمبلی میں خوفناک تقریر،ایسٹیبلشمنٹ کے بخیے ادھیڑ دیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں