snowfall

ملک کے شمالی علاقوں میں شدید برفباری ،راستے بند

کالام (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے شمالی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ،راستے بند ،ریسکیو آپریشن ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کالام ،لواری ٹنل اور مالم جبہ کے گردونواح میں شدید برفباری کے باعث راستے بند ہو گئے ،پاک فوج کا برف میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ،آرمی کیمپوں میں متاثرہ افراد کو کھانے پینے کی اشیا اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں ،فوج ضلعی انتظامیہ سے مل کر ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ،بھاری مشینری کے ساتھ سڑکوں سے بر ف ہٹانے کا عمل جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : قومی اسمبلی کی گیلری میں جھگڑا ،ہنگامہ آرائی،سپیکرنے سکیورٹی بلالی ،مہمانوں کو نکالنے کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں