کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) میر سرفراز بگٹی بلا مقابلہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کیلئے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواربلا مقابلہ ہی منتخب ہو گئے ،سرفراز بگٹی کے مقابلے میں کسی اور جماعت کی جانب سے وزارت اعلیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی داخل نہ کرائے گئے ،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے آج شام تک کا وقت تھا ۔بلوچستان اسمبلی میں کل وزیراعلیٰ کا باقاعدہ انتخاب ہو گا ۔
یہ بھی پڑھیں : قومی اسمبلی میں گندی گالیاں ،جوتا لہرایا جاتا رہا