واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اراکین کانگریس نے پاکستان کے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات تک نئی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں دو درجن سے زائد اراکینِ کانگرس نے صدر جو بائیڈن اور سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں بننے والی نئی حکومت کو اس وقت تک تسلیم نہ کریں جب تک عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات نہ ہو جائیں۔اس خط کی کاپی پر30 اراکینِ کانگرس کے دستخط بھی موجود ہیں،خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام ان لوگوں کو رہا کریں جنہیں سیاسی تقاریر یا سیاسی سرگرمیوں پر گرفتار کیا گیا ہے اور محکمہ خارجہ کے حکام کو ذمہ داری سونپی جائے کہ وہ ایسے تمام مقدمات کی تفصیلات جمع کریں اور ان لوگوں کی رہائی کا مطالبہ کریں،پاکستانی حکام پر واضح کیا جائے کہ امریکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب کرتا ہے۔امریکی اراکین کانگریس کے خط میں بانی تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو س±نائی گئی سزاو¿ں اور الیکشن کے دن انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز بند کرنے کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔