snowfall

گلیات میں شدید برفباری،تعلیمی ادارے 5دن کیلئے بند کر دیے گئے

مری (مانیٹرنگ ڈیسک) گلیات میں شدید برفباری کے باعث تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق گلیات میں کئی روز سے شدیدبرفباری کا سلسلہ جاری ہے ،اس باعث تعلیمی ادارے پانچ دن کیلئے بند کر دیے گئے ،سوات، مالم جبہ، کالام، گبین جبہ میں برفباری کے باعث زمینی رابطے منقطع ہو گئے ۔چترال اور دیر بالا میں بھی برفباری ،کمراٹ اور بن شاہی میں تین تین فٹ تک برف پڑی ،لواری ٹنل روڈ کو برف ہٹا کر ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں بارش سے تباہی ،3افراد جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں