لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کا الیکشن میں دھاندلی کیخلاف احتجاج ،پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کی بڑی تعداد گرفتار ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کارکن مال روڈ پر ہائیکورٹ کے باہر جمع ہوئے ،پولیس نے میں شہزاد فاروق ،حافظ ذیشان سمیت متعدد احتجاج کرنے والے کارکنوں کو گرفتار کر لیا ،میاں شہزاد کو ریلی کی قیادت کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ۔میاں شہزاد نے این اے 119سے مریم نواز کیخلاف الیکشن لڑا تھا ،حافظ ذیشان پی پی 149سے عبدالعلیم خان کے مد مقابل تھے ۔
یہ بھی پڑھیں : ہائیکورٹ کے باہر پہلا کھڑاک،وکلا کے احتجاج پر پولیس نے ہلا بول دیا