اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینیٹر نے سوشل میڈیا پر پابندی کی قرارداد واپس لے لی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر بہرہ مند تنگی نے گزشتہ روز سینیٹ میں جمع کرائی اپنی قرارداد واپس لے لی ،بہرہ مند نے کہا کہ قرارداد پیش کرنا ہر ممبر کا حق ہے ۔سینیٹ میں اپوزیشن نے قرارداد واپس لینے پر بات کرنے کی کوشش کی تو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اجازت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد واپس ہو چکی ہے اس لیے اس پر بات نہیں ہو سکتی ۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کی حلف برداری تقریب3،وزرائے اعلیٰ موجود ،وزیر اعلیٰ کے پی غائب