senate

سینیٹ میں غزہ کی صورتحال پر آواز بلند،اسرائیلی حملوں کے خلاف قرارداد پیش

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایوان بالا میں غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کیخلاف قرارداد پیش ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ممبر فیصل جاوید نے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک سے کوئی آواز نہیں اٹھ رہی ،یہاں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں نکلنے والوں پر لاٹھی چارج کیا جاتا ہے ،کیا دنیا میں کہیں اور ایسا ہو رہا ہے ،اب قراردادوں سے آگے بڑھ کرعملی اقدامات کی ضرورت ہے ،خدارا مسئلہ فلسطین اور کشمیر پر سیاست نہ کی جائے ۔جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کی ہمیں یوکرین کیلئے تو انسانیت یاد آ جاتی ہے ،غزہ میںہر روز بچے اور خواتین مر رہی ہیں ان پر تو بات نہیں کی جاتی ۔خوراک کیلئے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر حملے کیخلاف قرارداد لیگی سینیٹر افنان اللہ نے پیش کی ۔

یہ بھی پڑھیں : ”یہ وزیراعظم فارم 45والا نہیں “گنڈاپور نے حلف برداری میں نہ جانے کی وجہ بتا دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں