اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے درخواست مسترد کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو خواتین اور اقلیتی مخصوص نشستوں کے کوٹے کی مستحق نہیں ہے ،فیصلہ آئین کے آرٹیکل 53کی شق 6اور الیکشن ایکٹ کے سیکشن 104کے تحت سنایا گیا ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو الاٹ کی جائینگی ۔