اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے قیادت کی شہباز شریف سے ملاقات ،وزیراعظم بننے پر مبارکباد ،ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی پی وفد نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں نومنتخب وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہیں وزارت عظمیٰ سنبھالنے پر مبارکباد دی ،اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ پی پی معاشی استحکام کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی ،شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم منتخب کرنے پر اتحادی جماعتوں کے اعتماد کا شکر گزار ہوں ،ہم ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے پرعزم ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : جناح ہاﺅس حملہ کیس، مزید 21ملزمان کی ضمانتیں منظور