اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے اپنے حق کیلئے سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی وزیراعظم کو قوم پر مسلط کر دیا گیا ہے ،اگر ہمیں ہمارا حق نہیں ملتا تو سڑکوں پر نکلنے کے علاوہ کوئی راستہ نہ ہو گا ،عمران خان کیخلاف من گھڑت مقدمات بنائے گئے ،ان کی رہائی کیلئے قرارداد جمع کرائی جائیگی ،نو مئی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایاجائے ،شاہ محمود قریشی ،خواتین اور دیگر رہنماﺅں کو رہا کیا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں : جناح ہاﺅس حملہ کیس، مزید 21ملزمان کی ضمانتیں منظور