راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق علی امین جیل میں بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرینگے ،ملاقات میں کے پی میں حکومت سازی ،کابینہ کی تشکیل سمیت مختلف اہم معاملات پر مشاورت کی جائے گی ۔قبل ازیں عمران خان کی بہنیں بھی ملاقات کیلئے جیل پہنچی تھیں ۔