اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف قانون دان اعتزاز احسن نے ملک میں آئین شکنی اور قانون شکنی کی اصل جڑ الیکشن کمیشن کو قرار دیدیا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے ،الیکشن کمیشن آئین سے کھلواڑ کر رہا ہے ،پہلے تحریک انصاف سے انتخابی نشان چھین کر پارٹی کو منتشر کیا گیا ،اب مخصوص نشستوں کا غلط فیصلہ کر کے آزاد امیدواروں کو ووٹ دینے والوں کو انکے حق سے محروم کیا جا رہا ہے ،الیکشن کمیشن کیخلاف کیس درج ہونا چاہیے ۔
یہ بھی پڑھیں : علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچ گئے،کپتان سے ملاقات ،اہم معاملات پر مشاورت ہو گی