alema khan

ووٹ چوروں کے ساتھ مفاہمت نہیں ہو سکتی،نمل یونیورسٹی پراجیکٹ بھی روک دیا گیا ،علیمہ خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی ہمشیرہ نے مینڈیٹ چوروں اور کرپٹ ٹولے کے ساتھ مفاہمت کا امکان مسترد کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عوامی مینڈیٹ چوری کرنے اور کرپشن کرنے والوں کے ساتھ کوئی مفاہمت نہیںہو سکتی ،نمل یونیورسٹی کے دو ہزار طلبا کیلئے جو پراجیکٹ شروع ہونا تھا اسے روک دیا گیا ہے ،یونیورسٹی میں 95فیصد بچے سکالرشپ پر پڑھ رہے ہیں ،مزید دو ہزار طلبا کو داخلہ ملنا تھا ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ذمہ داری ہے کہ اس پراجیکٹ پر کسی کو تنگ نہ کیا جائے ،ہم وارننگ دے رہے ہیں کہ طلبا کو تنگ نہ کیا جائے ،یہ سلسلہ نہ رکا تو ہم یونیورسٹی کے باہر احتجاج کرینگے ۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی رہائی کیلئے قومی اسمبلی میں قرارداد،متعددارکان کے دستخط ،مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں