پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹانک میں پولیس موبائل پر دہشتگرد حملہ ،گاڑی میں ایس ایچ او اور دیگر اہلکار موجود ۔
نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے تھانہ پنگ کی حدود میں مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا ،پولیس اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مزید نفری اور بکتر بند گاڑیاں موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں ۔