shehbaz in gawadar

وزیراعظم کا دورہ گوادر ،متاثرین میں اشیا تقسیم،آپ ڈوب گئے ہم کیسے گھروں میں بیٹھے رہیں ،شہباز

گوادر (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کا دورہ گوادر ،بارش کے متاثرین کو امدادی اشیا تقسیم کیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف خصوصی دورے پر گوادر پہنچے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان و دیگر حکام بھی ان کے ساتھ تھے ۔شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ میں یہاں فوٹو سیشن کرانے نہیں آیا ،پہلی فرصت میں گوادر حاضر ہوا ہوں ،آپ کے گھر ڈوب گئے ،ہم اسلام آباد میں کس طرح بیٹھ سکتے ہیں ،بارش کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ شکر ہے کہ طوفانی بارش میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔وزیراعظم کو بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں : ٹانک میں پولیس کی گاڑی پر دہشتگرد حملہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں