راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ گنڈاپور نے کپتان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا جذبہ پہلے کی طرح ہے ،وہ قائم و دائم اور ڈٹ کر کھڑے ہیں اور کہتے ہیں کہ انصاف ہونا چاہیے ،عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کا کسی کو حق نہیں ہے ،ہمارا لیڈر حق اور سچ پر ہے اللہ ہماری مدد کرے گا ،عمران خان جلد رہا ہونگے ،ہم ایسا نظام بنائینگے کہ عوام کا مینڈیٹ چوری نہ ہو سکے ،انکوائری ہونی چاہیے کہ نو مئی سے کن کو فائدہ ہوا ،چیف جسٹس سپریم کورٹ اس پر جوڈیشل کمیشن بنائیں ،پارٹی کی خواتین اب بھی جیلوں میں قید ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : جناح ہاﺅس حملہ کیس، مزید 21ملزمان کی ضمانتیں منظور