adiala meeting

عمران خان سے گنڈاپور کی ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات،خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ پر مشاورت مکمل

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی تحریک انصاف سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات ،سیاسی صورتحال پر گفتگو ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے ،عمران خان کی ان سے ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی ،ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،پارٹی رہنماﺅں پر مقدمات کے حوالے سے بات چیت کی گئی ،گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو صوبے میں اپنی آئیندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کیا ،کے پی میں نئی کابینہ کی تشکیل پر بھی گفتگو ہوئی ،علی امین نے کابینہ سے متعلق مشاورت مکمل کر لی ۔

یہ بھی پڑھیں : کپتان چٹان کی طرح ڈٹ کر کھڑا ہے،جلد رہا ہو کر ہمارے ساتھ ہو گا ،گنڈا پور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں