راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے اپنے پارٹی ارکان اسمبلی کو اسمبلیوں میں حزب اقتدار والوں سے میل ملاپ سے سختی سے منع کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ارکان اسمبلی کو منع کیا ہے کہ اسمبلی میں مینڈیٹ چوروں کے ساتھ جپھیاں ڈالنے کی بالکل ضرورت نہیں ہے کہ ایسا تاثر جائے کہ ڈرامہ چل رہا ہے ،اسمبلی میں جب بھی احتجاج ہو تو 15-20ارکان نہیں بلکہ تمام اپوزیشن اکٹھی کھڑی ہو ،احتجاج میں تیزی لائی جائے ۔