لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں گورنرپنجاب کے نام پر اختلاف سامنے آ گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے گورنر کے نام کیلئے ندیم افضل چن کے نام کی مخالفت کی جا رہی ہے ،ن لیگ قمر کائرہ اور مخدوم احمد یا کسی نئے نام کی حامی ہے ۔دوسری جانب پیپلز پارٹی ندیم افضل کو گورنر کیلئے بہتر نام قرار دے رہی ہے ۔یاد رہے کہ ندیم چن الیکشن کے دوران حکومت سازی میں ن لیگ کی مخالفت کرتے رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : ”حزب اقتدار سے کوئی ’پپیاں جپھیاں‘ نہیں “عمران خان کا پارٹی ارکان اسمبلی کو سخت پیغام