اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی کوٹہ کی مخصوص نشتیں دیگر پارٹیوں میں تقسیم کرنا شروع کر دیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کی خواتین کی دونوںنشستوں میں سے ایک ایم کیو ایم اور ایک پی پی کو دیدی گئی ،سندھ اسمبلی میں سمیتا افضال پی پی اور فوزیہ حمیدایم کیو ایم کو کامیاب قرار دیدیا گیا ۔تحریک انصاف کی اقلیتی نشست پی پی کو دیدی گئی ۔قومی اسمبلی میں کے پی کی مخصوص نشستوں پر 8خواتین کا اعلامیہ جاری ،چار نشستیں ن لیگ 2جے یو آئی اور 2پیپلز پارٹی کی خواتین کو دیدی گئیں ۔
یہ بھی پڑھیں : عام انتخابات کے 26دن بعدالیکشن کمیشن نے فارم 45اپ لوڈ کر دیے