hasan kussain

حسن و حسین کی بھی پاکستان واپسی کی تیاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کے بیٹے حسن اور حسین نواز کی پاکستان واپسی کیلئے تیاری شروع ۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت کے دوران حسن اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 12مارچ کو حسن اور حسین نے واپس آنا ہے ،نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں اپیل واپس لے لی تھی ،العزیزیہ ریفرنس میں دیگر ملزمان بری ہو چکے ہیں ۔عدالت نے تفتیشی افسر کو کل کیلئے نوٹس جاری کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں : جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس،عمر ایوب کی 15مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں