پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کی کابینہ تشکیل دیدی گئی ،آج پشاور میں حلف برداری ہو گی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کے پی کی 15 رکنی کابینہ آج پشاور میں حلف اٹھائے گی۔ وزرا میں نذیر احمد عباسی، شکیل احمد، فضل حکیم خان، محمد عدنان قادری، عاقب اللّٰہ خان، محمد سجاد، مینا خان، ارشد ایوب، فضل شکور، پختون یار خان، آفتاب عالم آفریدی، خلیق الرحمن، سید قاسم علی شاہ، محمد ظاہر شاہ اور فیصل ترکئی شامل ہیں۔وزیراعلیٰ گنڈاپورکی جانب سے 5 مشیروں کا بھی تقرر کیا جائے گا جن میں سید فخر جہان، مزمل اسلم ، محمد علی سیف، مشال اعظم ، زاہد چن زیب شامل ہیں۔یاد رہے کہ صوبائی کابینہ میں شامل کیے جانے والے وزرا کے ناموں کی منظوری تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ گنڈاپور سے ملاقات میں دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس،عمر ایوب کی 15مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور