social boycott

”ووٹ چوروں کا سوشل بائیکاٹ کریں “تحریک انصاف کی عوام سے اپیل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے عوام سے ووٹ چوروں کا سوشل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام مینڈیٹ کو چوری کرنے والوں کا سوشل بائیکاٹ کریں ،الیکشن کمیشن نے ڈرامہ رچا کر مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دیدیں ،یہ اقدام آئین کی خلاف ورزی اور عوام کے ساتھ ناانصافی ہے ،عوام کے جذبات کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے ،عوام مینڈیٹ چوری کرنے والوں کا سوشل بائیکاٹ کریں ۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کی کابینہ تشکیل،آج پشاور میں حلف برداری ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں