gohar ali

مخصوص نشستوں پر پشاور ہائیکورٹ کے بعدلاہور اور سندھ ہائیکورٹ بھی جانے کا اعلان

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کو حلف اٹھانے سے روک دیا ہے ،ہمیں مخصوص نشستوں کے معاملے پر شدید تحفظات ہیں ۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں بارے الیکشن کمیشن سے جاری آرڈر پر یکم مارچ کی تاریخ ہے جبکہ اعلان 4 مارچ کو کیا گیا ،4 مارچ کو ہی تمام نوٹیفکیشن جاری ہوئے ،ہم لاہور اور سندھ ہائیکورٹ بھی جائینگے ،پارلیمان میں ہمارے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہونگے ،کے پی میں صوبائی کابینہ بن چکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ کاایک اور بڑا فیصلہ،مخصوص نشستوں پر حلف اٹھانے سے روک دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں