لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت کا جعلی مینڈیٹ کا غبارہ جلد پھٹ جائے گا ،عوامی مینڈیٹ کی توہین کر کے ملک کو تباہی کی جانب دھکیلا جارہا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت میں پیشی کے موقع پر پرویز الٰہی نے کہا کہ جعلی مقدمات کی واپسی اور اصل مینڈیٹ کی واپسی تک مفاہمت کوئی معنی نہیں رکھتی ،عوام کے ووٹ کی توہین کر کے ملک کو خوفناک بحران کی جانب دھکیلا جا رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ کاایک اور بڑا فیصلہ،مخصوص نشستوں پر حلف اٹھانے سے روک دیا