مریم نواز بیرون ملک جانے کے لئے بے تاب ، پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست

لاہور(کورٹ رپورٹر) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کیلئے درخواست دائر کر دی، جس میں عدالت سے پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور ہائی کورٹ میں پاسپورٹ واپسی کیلئےدرخواست دائر کر دی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ 4سال سے پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے، ابھی تک نیب چوہدری شوگر مل کا چالان پیش نہ کر سکا۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی، لمبے عرصے کیلئے کسی کو بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔

یاد رہے مسلم لیگ (ن)نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کیلئے 4 بینچوں نے سماعت سے انکار کردیا تھا ، جس کے بعد مریم نواز نے عمرے کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی تھی۔واضح رہے مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے موقع پر عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں