اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے افغان عبوری حکومت سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے اقوام متحدہ میں مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ ٹی ٹی پی کو جدید فوجی سازوسامان ملنے کی تحقیقات کی جائے ،یو این او پاکستان پر سرحد پار سے حملے رکوائے ،کالعدم ٹی ٹی پی کی مالی اعانت کے ذرائع کی نشاندہی کی جائے ۔
یہ بھی پڑھیں : 3افغان دہشتگرد گرفتار ،اڈیالہ جیل کا نقشہ برآمد