babar awan

ہارے ہوئے لشکر کوملک نہیں سونپا جا سکتا،فارم 45اور 47کا فرانزک کرایا جائے ،بابر اعوان

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن ہارنے والی خاتون کو وزارت اعلیٰ کا تحفہ ملا ،ہارے ہوئے لشکر کوملک نہیں سونپا جا سکتا،فارم 45اور 47کا فرانزک کرایا جائے۔
پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ مریم نواز حوصلہ کریں اور ابو اور چچا کو بھی حوصلہ دیں ،پانامہ کیس کا فیصلہ آیا تھا تو یہ مٹھائیاں بانٹ رہے تھے ،اس بار جب یہ ہارے تو کوئی بھی مٹھائیاں لینے نہیں گیا ،پہلے چوروں کے کیسز ختم کرائے گئے اور پھر ڈکیتی سے عہدوں پر بٹھا دیا گیا ۔عمران خان کے خلاف جعلی کیسز ختم کر کے فوری رہا کیا جائے ،عوام نے کپتان کو مینڈیٹ دیا ہے اور وہی ملک کو سنبھال سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ”مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کا حکم “پشاور ہائیکورٹ نے 13مارچ تک توسیع کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں