ali ameen

علی امین کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے وزیر اعلیٰ علی امین کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دیدیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ٹرائل کورٹ نے علی امین کو مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری قرار دیا تھا ،سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے علی امین کی نظر ثانی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل اور پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہا کہ سرکاری مصروفیات کے باعث علی امین پیش نہیں ہو سکتے اس لیے حاضری سے استثنا دیا جائے ،عدالت نے استثنا منظور کرتے ہوئے دلائل سننے کے بعد اشتہاری قرار دینے کا حکم بھی کالعدم قرار دیدیا ۔

یہ بھی پڑھیں : ہارے ہوئے لشکر کوملک نہیں سونپا جا سکتا،فارم 45اور 47کا فرانزک کرایا جائے ،بابر اعوان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں