pildat

مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو بانٹنا غیر منصفانہ ہے،اس سے تصادم مزید بڑھے گا ،سربراہ پلڈاٹ کی تنبیہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پلڈاٹ نے مخصوص نشستیں سنی اتحاد کے بجائے دیگر جماعتوں میں بانٹنے سے تصادم میں اضافے کی وارننگ دیدی ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا کہ مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کے بجائے دیگر جماعتوں کو بانٹنا غیر منصفانہ عمل ہو گا ،اس سے ملک میں سیاسی استحکام کے بجائے مزید تصادم کا خدشہ بڑھ جائے گا ،اس وقت ملک کو استحکام کی ضرورت ہے ،شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی ،سیاسی جماعتوں کے احتجاج سے حکومت کیلئے مشکلات میں اضافہ ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں : دھاندلی کیخلاف ”وائٹ پیپر“ جاری کرنے کا اعلان،ریٹرننگ افسران کی بھی شامت کے دن شروع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں