مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں گارڈ کے قتل کے الزام میں 5پاکستانیوں کے سر قلم کر دیے گئے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ایک کمپنی کے گارڈ کو قتل کرنے کے الزام میں 5 پاکستانیوں کو سزائے موت دیدی گئی،مجرموں نے ایک کمپنی میں گھس کر دو گارڈز کو رسی سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا ، ان میں سے ایک دم توڑ گیا تھا۔ ہلاک ہونے والے گارڈ کا تعلق بنگلا دیش سے تھا۔ سعودی پولیس نے قتل کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کیا تھا جنھیں عدالت نے سزائے موت سنادی تھی،سزا کو بعد ازاں اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : جناح ہاﺅس حملہ سمیت 3مقدمات،عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع