راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) جیل سپرنٹنڈنٹ کپتان اور کھلاڑیوں میں دیوار بن گیا ،ملاقات کی اجازت دینے سے صاف انکار ۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ہم عدالت کے حکم پر اپنے لیڈر سے ملاقات کیلئے آئے لیکن جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ نے اجازت دینے سے انکار کر دیا ،قومی اسمبلی میں اس جیل سپرنٹنڈنٹ کیخلاف تحریک استحقاق جمع کرائیں گے ،اسے اسمبلی فلور پر طلب کریں گے ،جہاںقانون کی بالادستی نہ ہو وہ ملک کیسے چل سکتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : دھاندلی کیخلاف ”وائٹ پیپر“ جاری کرنے کا اعلان،ریٹرننگ افسران کی بھی شامت کے دن شروع