doctors agitation

2ماہ سے تنخواہیں بند،بہاولپور میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج ،ٹریفک بلاک

بہاولپور (بیورورپورٹ )2ماہ سے تنخواہیں بند ،بیماروں کے مسیحا خود مسیحائی کی تلاش میں نکل پڑے ۔
بہاولپور کے ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کو دو ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے وہ شدید پریشانی کاشکار ہیں ،شدیدمہنگائی کے دور میں معاشی مسائل کا شکار ڈاکٹر احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز نے بتایا کہ انہیں دو ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئیں جس کی وجہ سے وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث مریض خوار ہونے لگے ،سڑکوں پراحتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔

یہ بھی پڑھیں : ”مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق ،انہیں ملنا چاہیے “لیگی سینیٹرتحریک انصاف کی حمایت میں بول پڑے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں