آرمی چیف سے سعودی وزیردفاع کی ملاقات،پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ڈاکٹر سمیر بن عبدالعزیز الطب، چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ٹرانسفارمیشن مینجمنٹ آفس منسٹر آف ڈیفنس سعودی عرب کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان مملکت سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور عالم اسلام میں سعودی عرب کے منفرد مقام کو تسلیم کرتا ہے۔معزز مہمان نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا اعتراف کیا اور دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان میں جاری سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بھی دکھ کا اظہار کیا۔آرمی چیف نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوششوں پر معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں