جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں رمضان المبارک کاچاند نظر آ گیا،بروز سوموار پہلا روزہ ہوگا۔
”پاکستان ٹائم ” کے مطابق سپریم کورٹ کے ماتحت رویت ہلال کے ادارے کو مملکت بھر سے درجن سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، سپریم کورٹ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، مملکت کے تمام شہریوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی ہے۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں آج پہلی بعد نماز عشا پہلی تراویح پڑھائی جائے گی۔
