کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ کا 10فیصد جرمانہ ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ کو ملتان سلطانز کے خلاف ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔نسیم شاہ نے ملتان سلطانز کی اننگز کی آخری گیند کے بعد اسٹمپ کو کک ماری تھی۔ نسیم شاہ نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری روشن مہاناما کی تجویز کردہ پابندی کو قبول کر لیا، جس کے بعد کیس کو سمیٹ دیا گیا،نسیم شاہ پر الزام آن فیلڈ امپائرز روچیرا پالیا اور محمد آصف نے لگایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل9 میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی مد مقابل ہونگے