نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کا ”بھارت شکتی “مشقوں کے دوران فضائیہ کا طیارہ گر کرتباہ ہو گیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پھوکراں میں مشق کے دوران بھارتی فضائیہ کا تیسجس طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ،حادثے کے دوران بھارتی پائلٹ طیارے کی تباہی سے قبل پیراشوٹ کی مدد سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا ۔یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی راجھستان میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مشق کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں دو افراد مارے گئے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں : رمضان میں مسلمانوں پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی