غزہ کے معروف فلسطینی فٹبالر محمد برکات بھی جنگ میںشہید ہوگئے

غزہ کے معروف فلسطینی فٹبالر محمد برکات بھی جنگ میں شہید ہوگئے

غزہ (سپورٹس ڈیسک +فارن ڈیسک) معروف فلسطینی فٹبالر محمد برکات بھی جنگ میںشہید ہوگئے، وہ خان یونس میں واقع اپنے گھر پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرگئے ۔ عرب میڈیا کے مطابق محمد برکات نے فلسطین کی نیشنل ٹیم کی نمائندگی کی اور لوکل کلب کی جانب سے میچز بھی کھیلے ہیں، انہیں خان یونس کا لیجنڈبھی کہا جاتا تھا، اپنے کیریئر میں 114 گول سکور کیے اور خان یونس یوتھ کلب کے کپتان بھی تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں