آزاد کشمیرحکومت کی 120 روزہ کارکردگی،عوام کا سردار تنویر الیاس کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار

مظفر آباد(وقائع نگار خصوصی)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس کی سربراہی میں قائم آزادحکومت کی 120 روزہ کارکردگی پر پونچھ اور باغ کے عوام نے آزادخطہ میں جاری ترقیاتی عمل،گڈگورننس کے لیے اقدامات اور سیاسی کارکنوں کے ساتھ مضبوط راوبط پر وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کردیا۔ عوام الناس نے تحریک انصاف کی حکومت سے امیدیں وابستہ کرلی ہیں اور وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان خطہ کے عوام کے لیے امید کی کرن بن چکے ہیں۔

پونچھ کی عوام نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی بھرپور شرکت اور نمایاں کامیابی کی نوید سناتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان کو پیشگی مبارکبادیں دینا شروع کردی ہیں کہ ان کی قیادت میں 31سال بعد منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں نوجوان اور تعلیم یافتہ نئی قیادت ابھر کر سامنے آئے گی جس نے آئندہ ریاست جموں وکشمیر کی بھاگ ڈور سنبھالنا ہے۔
پونچھ کے دورہ کے دوران اجتماعات سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ریاست کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد رکھ دی،سیاحت،ہائیڈل،انڈسٹریز اور آئی ٹی سمیت دیگر شعبہ جات میں تاریخ ساز ترقیاتی کام ہوں گے،لوگوں کو ایک بدلا ہوا آذاد کشمیر دیں گے،یقین ہے کہ تحریک انصاف کید ور حکومت میں آزادکشمیر بدلے گا اور ہر علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ اس حوالہ سے انہوں نے بطور خاص تمام سیاحتی مقاما ت کو سہولیات سے آراستہ کر کے مقامی سطح پرروزگار کے مواقع مہیا کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

اس سلسلہ میں وزیراعظم کے دورہ کی وجہ سے پونچھ ڈویژن کے اندر بلدیاتی انتخابات کے لیے زبردست ماحول بن چکا ہے اور عوام کو پوری طرح یقین ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت بلدیاتی انتخابات کے لیے نہ صرف سنجیدہ ہے بلکہ ان انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کو تمام مطلوبہ وسائل فراہم کرنے کے لیے مصروف عمل بھی ہے۔بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تحریک انصاف کا ٹکٹ کامیابی کی ضمانت سمجھا جارہاہے اور وزیراعظم پر لوکل کونسل سے ضلع کونسل تک اور میونسپل کمیٹی سے میونسپل کارپوریشن تک تحریک انصاف کا امیدوار بننے کے لیے امیدواروں کی لمبی فہرست پہنچ سکی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پونچھ ڈویڑن کے عوام سردار تنویر الیاس خان پر اعتماد کی حد تک یقین رکھتے ہیں اور بلدیاتی انتخاب میں تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے حصہ لینے کے خواہش مند ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں