اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی 48نشستوں پر الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔
الیکشن کمیشن سے جاری شیڈول کے مطابق ایوان بالا کے انتخابات کیلئے پولنگ 2اپریل کو ہو گی ،کاغذات نامزدگی 15-16مارچ کو جمع ،جانچ پڑتال 19مارچ تک کی جائے گی ۔کاغذات کی منظوری یا مسترد کیخلاف اپیلیں 25مارچ تک نمٹا ئی جائینگی ،امیدواروں کی حتمی فہرست 27مارچ کو آویزاں کر دی جائے گی ۔
