turk president

ترک صدر کا قافلہ خوفناک حادثے کا شکار ،1گارڈ ہلاک

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر کا قافلہ خوفناک حادثے کا شکار ،1گارڈ ہلاک ،3زخمی ہو گئے
عرب میڈیا کے مطابق حادثہ صدر اردوان کے صوبہ سرناک کے دورے کے دوران پیش آیا، حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے محافظوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی حادثے کی نوعیت بارے بتایا گیا ہے،ترک صدر طیب اردوان مکمل طور پر خیریت سے ہیں اور صوبے کا دورہ مکمل کرکے واپس دارالحکومت پہنچ چکے ہیں۔ترک حکام نے ایک محافظ کی ہلاکت اور 3 کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال حادثے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات ابتدائی مراحل میں ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر دورے کے دوران صدر کے قافلے میں شامل ان اہلکاروں کی گاڑی ٹریفک حادثہ کا شکار ہوئی ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں : حکومتی اتحاد کی 2بڑی جماعتوں میں کھڑاک شروع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں