لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) رنگ روڈ کرپشن کیس کی سماعت ،چوہدری فیملی کے 3ممبران کی ضمانت میں توسیع ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اینٹی کرپشن کورٹ میں رنگ روڈ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے قیصرہ الٰہی ،راسخ الٰہی اور زہرہ الٰہی کی عبوری ضمانت میں 22مارچ تک کی توسیع کر دی ۔دوران سماعت اینٹی کرپشن حکام نے الزام لگایا کہ پرویز الٰہی فیملی تفتیش میں تعاون نہیں کر رہی جس پر وکیل نے جواب دیا کہ ہم شامل تفتیش ہونے کیلئے جاتے ہیں لیکن تفتیشی موجود نہیںہوتا ۔
یہ بھی پڑھین : صحافی اسد طور کی ضمانت منظور