اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بانی تحریک انصاف سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق علی امین نے عدالت میں درخواست دی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان سے ملاقات ان کا بنیادی حق ہے ،سیاسی و قانونی مشاورت کیلئے اجازت دی جائے ،ملاقات کے دوران رازداری کو یقینی بنایا جائے ۔گنڈا پور نے درخواست میں وزارت داخلہ ،انتظامیہ اور سپرنٹنڈنٹ جیل کو فریق بنایا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : سکندر سلطان کیخلاف کھلی جنگ کااعلان،تحریک انصاف ریفرنس دائر کرنے کو تیار