تریپولی،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لیبیا سے یورپ جانے والی کشتی خراب ، 60تارکین وطن کی بھوک سے موت۔
نجی ٹی وی کے مطابق کشتی بیچ سمندر میں خراب ہونے کے باعث مسافر بھوک اور پیاس سے دم توڑ گئے۔مرنے والوں کی شہریت کا پتہ نہ چل سکا ۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے یونان کشتی حادثہ اور لیبیا واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ،انسانی سمگلرز سے کوئی رعایت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ،ڈی جی ایف آئی اے سے کارروائی کی رپورٹ طلب کر لی۔
یہ بھی پڑھیں : گنڈا پور اپنے کپتان سے ملنے کوبے قرار،اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی